پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مئی اور جولائی کی ون ڈے سیریز کو ٹی20 میں بدلنے کا فیصلہ

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مئی اور جولائی کی ون ڈے سیریز کو ٹی20 میں بدلنے کا فیصلہ

پاکستان اور بنگلہ دیش نے مئی اور جولائی میں پاکستان اور بنگلہ دیش میں ہونے والی دوطرفہ ون ڈے کرکٹ سیریز کو ٹی20 سیریز میں بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے مئی میں پاکستان میں 3 ون ڈے اور 2 ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلنے کا اعلان کیا تھا جبکہ پاکستان نے جولائی میں بنگلہ دیش میں جا کر 3 ون ڈے میچز کی سیربز کھیلنا تھا تاہم اب دونوں ممالک میں کھیلے جانے والے ون ڈے میچز کو بھی ٹی20 میچز میں بدل دیا گیا ہے۔

پیر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سمیع الحسن نے ون ڈے سیریز کو ٹی20 سیریز میں بدلنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اگلے سال بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے عالمی ٹی20 کپ کی تیاریوں کے پیش نظر پاکستان اور بنگلہ دیش نے باہمی مشاورت کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مئی اور جولائی میں ہونے والی ون ڈے سیریز کو ٹی20 میچز میں بدل دیا ہے۔

سمیع الحسن نے بتایا کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نے مئی میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا، جس میں  3 ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز شیڈول تھے، یہ میچز فیوچر ٹورز پروگرام (ایف ٹی پی) کا حصہ تھے۔ تاہم اب یہ سیریز 5 ٹی 20 میچوں پر مشتمل ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ اسی طرح  پاکستان کی قومی ٹیم کا جولائی میں دورہ بنگلہ دیش شیڈول تھا جس میں 3 ون ڈے میچز کھیلے جانے تھے، اب ان 3 ون ڈے میچز کو بھی 3 ٹی20 میچز میں بدل دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ورلڈکپ سے پہلے دونوں ٹیموں نے ستمبر میں ہونے والے ایشیاکپ میں بھی شرکت کرنی ہے جو ٹی20 فارمیٹ پر کھیلاجائے گا۔

پاکستان کی قومی ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ کے خلاف بھی 5 ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلنے میں مصروف ہے، جہاں میزبان ٹیم کو  سیریز میں 1 ۔ 3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *