کراچی کنگز نے سابق آسٹریلوی جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ وارنر کو کپتان بنا دیا۔
ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل سیزن 10 میں کراچی کنگز کی قیادت کریں گے۔ انہیں کراچی کنگز نے پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ 2025 میں اپنی پہلی باری میں پلاٹینم کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا تھا۔
کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ ہم ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز فیملی میں بطور کپتان خوش آمدید کہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر کی میچ ونر کارکردگی ہماری ٹیم کے وژن سے مکمل طور پر مطابقت رکھتی ہے۔