محکمہ موسمیات کی ملک میں بارشوں، گرج چمک اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی ملک میں بارشوں، گرج چمک اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں اگلے چار دن (25 سے 28 مارچ) کے دوران موسلادھار بارشوں، گرج چمک اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کردی۔ مختلف علاقوں میں ژالہ باری اور شمالی پہاڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 25 سے 28 مارچ تک شدید بارشیں متوقع ہیں، جس کے نتیجے میں زمینی کٹاؤ اور سیلابی ریلوں کا خطرہ ہوسکتا ہے۔  خیبر پختونخوامیں 25 سے 27 مارچ کے درمیان آندھی کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری بھی ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں موسم خشک اور گرم رہے گا، کئی شہروں میں بارش متوقع

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور مری/گلیات سمیت مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش، ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی ہوائیں چل سکتی ہیں۔ بلوچستان اور سندھ میں 25 اور 26 مارچ کو گرد بھری ہوائیں اور ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *