خیبر پختونخوا میں 25 سے 27 مارچ تک بارشوں اور برفباری کا امکان

خیبر پختونخوا میں 25 سے 27 مارچ تک بارشوں اور برفباری کا امکان

خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع میں 25 سے 27 مارچ تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے بالائی اور وسطی علاقوں میں 25 سے 27 مارچ تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور آندھی جبکہ بعض بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارش اور پہاڑی مقامات پر برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات کی ملک میں بارشوں، گرج چمک اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی

پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان کے علاوہ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں بھی گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہے۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بارش کے دوران بجلی کے تاروں، بوسیدہ عمارتوں، سائن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہیں۔ بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی لوگوں کو موسمی حالات سے آگاہ رہنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی تاکید کی گئی ہے۔

سیاحوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سفر سے پہلے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن سے رابطہ کریں تاکہ سڑکوں کی بندش یا دیگر ہنگامی صورتحال سے بچا جاسکے۔ ضلعی انتظامیہ کو مقامی زبانوں میں لوگوں کو خبردار کرنے، روڈ بند ہونے کی صورت میں متبادل راستے فراہم کرنے اور تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے زور دیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *