عازمین حج کیلئے اہم خبر، حج پروازوں کے آغاز کی تاریخ سامنے آگئی۔
ذرائع مذہبی امور کے مطابق پہلی حج پرواز یکم مئی کو روانہ ہوگی۔ سعودی عرب کے لیے حج پروازوں کا آغاز تقریباً 35 روز بعد کردیا جائے گا۔ حج پروازوں کا شیڈیول 10 اپریل تک جاری کیے جانے کی توقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سال رواں ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔ پی آئی اے اور ایک سعودی ایئر لائن سمیت پانچ ایئر لائنز حج اپریشن میں حصہ لیں گی۔
یاد رہے کہ سرکاری سکیم کے تحت تقریباً 89 ہزار پاکستانی عازمین حجاج مقدس جائیں گے۔ حج آپریشن 30 روز تک جاری رہے گا، آخری پرواز 30 مئی کو روانہ ہوگی۔