جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان اور ٹانک میں کل کرفیو نافذ، نوٹیفیکیشن جاری

جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان اور ٹانک میں کل کرفیو نافذ، نوٹیفیکیشن جاری

خیبرپختونخوا کے تین اضلاع جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان اور ٹانک کے مختلف علاقوں میں 25 مارچ کو کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں 25 مارچ کو کرفیو نافذ ہوگا، انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈی سی جنوبی وزیرستان کے مطابق کل جنوبی وزیرستان کے علاقے عزیز آباد، سرویکئی، جنڈولہ، اسمان منزہ، مکین، لدھا، مولے خان سرائے، بی بی رغزئی، بروند، سراروغہ میں کرفیونافذ کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر نافذ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بنوں ریڈ زون سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ کا واقعہ، نوجوان جاں بحق، اعلیٰ سطحی تحقیقات جاری

شمالی وزیرستان سب ڈویژن رزمک میں کل بروز منگل کو نواز کوٹ پل، ڈنکن، میلوگئی پل تحصیل دوسلی میں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک سیکورٹی پیش نظر کرفیو نافذکر دیا گیا۔

اسی طرح ضلعی انتظامیہ ٹانک کی جانب سے کل ٹانک کے مختلف علاقوں ڈبرہ بازار، کوڑ قلعہ، خرگی، منزئی، کڑی وام ٹو جنڈولہ میں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک مکمل کرفیو نافذ رہے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *