خیبرپختونخوا حکومت کے تشہیری مہم پر بے تحاشا اخراجات

خیبرپختونخوا حکومت کے تشہیری مہم پر بے تحاشا اخراجات

خیبرپختونخوا حکومت نے تشہیری مہم پر بے تحاشا اخراجات کر  دیے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے اپنی ایک سالہ کارکردگی دکھانے پرلاکھوں روپے اڑا دئیے جبکہ غیرمعروف اخبارات کو بھی لاکھوں کے اشتہارات دے کر ان کو نوازا گیا ہے کچھ اخبارات ایسے بھی شامل ہیں جو صرف ایک ضلع تک ہی محدود ہیں،اشتہارات میں وزیراعلی کی تصویرلگانے پرسیکرٹری انفارمیشن بھی کھڈے لائن لگا دئیے گئے ۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت ایک سالہ کارکردگی دکھانے کے لٸے اشتہارات کا سہارا لے رہی ہے اور اسی سلسلہ میں باقاعدہ طورپرصوبائی حکومت ایک سالہ کارکردگی رپورٹ کی تشہیر کررہی ہے جس کے لٸےمحکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کو بھی حکومت نے اپنی کارکردگی اخبارت کے ذریعےمشتہر کرنے کا ٹاسک دیا تھا ۔

بلوچستان حکومت کا ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے مختلف اخبارات کو حکومت کی ایک سالہ کارکردگی سے متعلق اشتہارات جاری کٸے جو 22 مارچ کو شائع ہوئے جس میں وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی تصویر بھی شامل تھی ۔

موجود دستاویزات کے مطابق 11 اخبارات کو 26 لاکھ 91 ہزار 98 روپے کے اشتہارات دئیے گئے ہیں جن میں تین اخبارات روزنامہ جنگ، اج اور اوصاف نے فرنٹ پیج پر اشتہار شائع کیا، روزنامہ اج کو 4 لاکھ 4 ہزار 112 روپے کا اشتہاردیا گیا، روزنامہ جنگ کو 2 لاکھ 93 ہزار 948 اورروزنامہ اوصاف اسلام اباد کو 2 لاکھ 37 ہزار 611 روپے کا اشتہار دیا گیا۔

آٹھ اخبارات کو اندرونی صفحات کیلئے اشتہاردیا گیا ، ڈیلی ڈان اسلام اباد کو 1 لاکھ 6 ہزار 115 روپے کا، پیغامات پشاور کو 2 لاکھ 52 ہزار 725 ، الجمعیت سرحد پشاور کو 1 لاکھ 86 ہزار 856 ، کنٹری نیوز پشاور کو 2 لاکھ 56 ہزار 505 ، ازادی سوات کو 2 لاکھ 42 ہزار 951 ، سیاق پشاور کو 2 لاکھ 13 ہزار 62 روپے ، جرات پشاور کو 2 لاکھ 32 ہزار 297 اور سیاوش کوہاٹ کو 2 لاکھ 64 ہزار 913 روپے کے اشتہارات دئیے گئے ہیں۔

کراچی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

تمام اخبارات کو 216 سینٹی میٹر اشتہاردیا گیا ہے روزنامہ آج کا نرخ 534 اعشاریہ 54 ، روزنامہ جنگ 388 اعشاریہ 82، اوصاف کا 314 اعشاریہ 30, ڈان کا ریٹ 196اعشاریہ 51 ، پیغامات کا نرخ 468 ، الجمعیت سرحد پشاور کا ریٹ 346، کنٹری نیوز کا ریٹ 475، آزادی سوات 449 اعشاریہ 91 ، سیاق 394 اعشاریہ 56 ، جرات 430 اور سیاوش کوہاٹ کا ریٹ 490 اعشاریہ 58 روپے ہیں جبکہ اشتہارات اپٹک وینچرس پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی کے ذریعے دئیے گئے ہیں۔

وزیر اعلی نے ہفتے کے روز اپنی تصاویر شائع کرنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے تین روز کے اندر انکوائری کرکے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے احکامات جاری کئے جس کے بعد چیف سیکرٹری نے سیکرٹری انفارمیشن ارشد خان کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے محکمہ اسٹیبلشمنٹ رپورٹ کردیا ۔

اس بابت وزیر اعلی کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کا موقف کا جاننے کیلئے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ نہ ہوا نہ ہی بھیجے گئے سوال کا جواب دیا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *