سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان رہ جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 منگل کو کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائٹنس کی کمی ہوئی تاہم تھوڑی دیر بعد انڈیکس منفی سے مثبت میں تبدیل ہو گیا ،100 پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 539 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : حکومتی اقدامات ،  ایک روز میں فی کلو چینی 9 روپے سستی

 گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج میں 467 کمپنیوں میں سے 123 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ اور 266 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی ریکارڈ کی گئی،مارکیٹ میں 31 کروڑ مالیت شیئرز کا کاروباری حجم 21 ارب روپے رہا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوا ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 27 پیسے ہو گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *