چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز (این آئی آر سی) جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
منگل کو جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ایک خط بھیجا ہے جس میں انہوں نے اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے اورعہدہ اپنے پاس رکھنے سے معذرت کی ہے۔
جسٹس ریٹائرڈ شوکت نے نوٹس میں لکھا کہ وہ بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر سکتے اس لیے وہ ایک ماہ قبل سبکدوشی کے نوٹس کے ذریعے مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ وہ بطور چیئرمین ’این آئی آر سی‘ سبکدوش ہو رہے ہیں، شوکت عزیز صدیقی کو 3 ماہ قبل نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا تھا۔