کمرشل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ کمرشل ڈرائیونگ ٹیسٹ کے دنوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ایس ایس ہیڈ کواٹرز سید غضنفر علی شاہ کیجانب سے مراسلہ جاری کردیا گیا ، جس کے مطابق پہلے مرحلہ میں صرف صوبائی دارالحکومت کو اجازت دی گئی ہے۔
ترجمان کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہر ماہ LTV/PSV ڈرائیونگ ٹیسٹ کی تعداد کو 10 سے بڑھا کر 18 کر دیا گیا ہے۔ ہر سوموار، منگل کو LTV/PSV کے ہونے والے کمرشل ڈرائیونگ ٹیسٹ جمعہ اور ہفتے کو بھی ہوا کریں گے، ترجمان
ترجمان کے مطابق ہر ماہ HTV/PSV ڈرائیونگ ٹیسٹ کے انعقاد میں 100 گنا اضافہ کیا گیا ہے ، ہر ماہ HTV/PSV ڈرائیونگ ٹیسٹ کی تعداد کو 5 سے بڑھا کر 10 کر دیا گیا ہے جبکہ HTV/PSV کے ڈرائیونگ ٹیسٹ منگل اور جمہ رات کو بلا تعطل ہوں گے ۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کاکہنا ہے کہ کمرشل ڈرائیونگ ٹیسٹ کے دنوں میں اضافہ شہریوں کی سہولت کیلئے کیا گیا ہے۔