پی ٹی اے کا غیرقانونی سمز کے خلاف کریک ڈاؤن، میانوالی میں ٹیلی کام فرنچائز کا مالک گرفتار

پی ٹی اے کا غیرقانونی سمز کے خلاف کریک ڈاؤن، میانوالی میں ٹیلی کام فرنچائز کا مالک گرفتار

 پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پنجاب میں غیرقانونی اور جعلی سمز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ضلع میانوالی میں مبینہ طور پر غیر قانونی سمز جاری کرنے میں ملوث ایک ٹیلی کام فرنچائز کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر ٹیکسز ادائیگی یقینی بنائے بغیر موبائل نہ خریدیں، پی ٹی اے

منگل کو پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پی ٹی اے اور ایف آئی اے نے گزشتہ ماہ مختلف چھاپوں کے دوران ملک بھر میں 54 افراد کو گرفتار کیا جبکہ 15,000 سے زیادہ غیر قانونی سمز برآمد کی گئی تھیں۔

پی ٹی اے کے مطابق غیر قانونی سمز جاری کرنے کے انکشاف پر ایف آئی اے لاہور سائبر کرائم کے تعاون سے میانوالی میں یوفون فرنچائز پر کامیاب چھاپہ مارا گیا، چھاپے کے دوران 496 ڈیجیٹل تھمب امپریشنز، بائیومیٹرک ویری فکیشن سسٹم  ڈیوائسز، 2 اسکینرز اور ایک لیپ ٹاپ ضبط کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے تمام آلات کو بطور ثبوت قبضے میں لے کر فرنچائز کے مالک کو گرفتار کر کےاس خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کے دورے پر آئے افراد کیلئے پی ٹی اے نے بڑی سہولت متعارف کرا دی

پی ٹی اے نے مزید کہا کہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے مزید ملزمان کی شناخت کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ٹیلی کام اتھارٹی کا کہنا تھا کہ یہ کارروائیاں ملٹی فنگر بائیومیٹرک ویری فکیشن سسٹم کے غلط استعمال کو روکنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایف آئی اے کے راولپنڈی سائبر کرائم سرکل نے لاہور کی گلشن علی کالونی سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا تھا، جو مبینہ طور پر بین الاقوامی سمز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث تھا۔

ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل وقارالدین سید نےفروری میں بتایا تھا کہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، پشاور، سکھر اور ایبٹ آباد سے 44 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان کے مطابق، برطانیہ کی 8,363 بین الاقوامی سمز برآمد کی گئی تھیں اور ملک بھر میں 21 مقدمات درج کیے گئے تھے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *