گوگل سرچ نے ذاتی معلومات کو منٹوں میں مٹانے کا طریقہ متعارف کرادیا

گوگل سرچ نے ذاتی معلومات کو منٹوں میں مٹانے کا طریقہ متعارف کرادیا

گوگل سرچ انجن نے حال ہی میں اپنے ’رزلٹ آباؤٹ یو‘ ٹول میں گیم چینجنگ اپ ڈیٹ متعارف کرائی ہے، جس کے ذریعے صارفین سرچ انجن میں سرچنگ کے نتائج سے اپنی ذاتی معلومات، جیسے فون نمبرز، ایڈریسز اور ای میلز کوفوراً مٹانا کافی آسان ہوگیا ہے۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پرائیویسی کے خدشات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور لوگ اپنی آن لائن سرگرمیوں پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Google (@google)

زیڈ ڈی نیٹ کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل ’رزلٹ آباؤٹ یو‘ فیچر کو گوگل کی سیٹنگز میں سے حذف کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے بہت سے صارفین کے لیے اسے تلاش کرنا اور استعمال کرنا مشکل ہو گیا تھا۔

سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے ایک ٹیوٹوریل ویڈیو جاری کی ہے جس میں اس عمل کو آسان اور فوری مکمل کرنے کاطربقہ بتایا گیا ہے، اس سے صارفین کو اپنی معلومات براہ راست گوگل سرچ سے ہٹانے کی اجازت مل گئی ہے۔

 کے نتائج سے ذاتی معلومات کو کیسے مٹائی جائیں؟

سوشل میڈیا پر ایک حالیہ پوسٹ میں گوگل ٹیک نے ایک ٹیوٹوریل ویڈیو شیئر کر دی ہے جس میں بتایا گیا کہ صارفین نئے فیچر کو کس طرح استعمال کرسکتے ہیں۔

اپنی ٹیوٹوریل ویڈیو میں ٹیک کمپنی نے صارفین کے لیے سرچنگ کے نتائج سے اپنی ذاتی معلومات کو ہٹانے کے لیے آسان اقدامات بتائے ہیں۔

گوگل سرچ پر صرف ’رزلٹ آباؤٹ یو‘ تلاش کریں، اس کے لیے ٹیوٹوریل ویڈیو میں بیان کردہ یو آر ایل کا استعمال کریں۔

اس کے بعد ’گٹ اسٹارٹڈ‘ پر کلک کریں اور اگلے عمل کا انتظار کریں۔

متعلقہ ذاتی معلومات درج کریں اور نوٹیفکیشن کی ترجیحات مقرر کریں۔

معلومات کی تصدیق کریں اس کے بعد گوگل معلومات کی فعال طور پر نگرانی کرے گا۔ جب سرچنگ میں آپ سے متعلق معلومات مل جائیں گی تو صارفین کو الرٹ موصول ہوگی۔

نتائج کا جائزہ لیں اور انہیں مٹانے کی درخواست کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *