خیبرپختونخوا میں امتحانی مراکز پر انٹیلیجنس بیورو اور اسپیشل برانچ کے اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں امتحانی مراکز پر انٹیلیجنس بیورو اور اسپیشل برانچ کے اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے میٹرک امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے امتحانی مراکز پر انٹیلجنس بیورو اور سپیشل برانچ اہلکاروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں کمشنر پشاور کی جانب سے مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ امتحانی ہالوں کے باہر سادہ کپڑوں میں انٹیلیجنس بیورو اور اسپیشل برانچ کے اہلکار تعینات کئے جائیں گے جو نقل سے متعلق مشکوک سرگرمیوں کی فوری رپورٹنگ کریں گے۔

محکمہ تعلیم کے حکام کیساتھ ساتھ، مرد اسسٹنٹ کمشنرز لڑکوں کے امتحانی ہالز جبکہ خواتین اسسٹنٹ کمشنرز لڑکیوں کے امتحانی مراکز کے اچانک دورے کریں گے۔

نقل کی روک تھام کیلئے مشکوک امتحانی مراکز کے خلاف خصوصی حکمت عملی طے کر لی گئی ہے جبکہ نقل میں معاونت کرنے والے عملے کے خلاف سخت کارروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کا مضبوط الائنس بن رہا، عید کے بعد اچھی خبریں آئیں گی : فیصل جاوید

طلبہ کے لیے امتحانی ہالز میں پر سکون ماحول فراہم کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر حکام کے دوروں کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کے امتحانی ہالز میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ خوف و ہراس کی فضا پیدا نہ ہو اور طلبہ آسانی سے امتحان دے سکیں۔ اس کے علاوہ، اچھی شہرت کے حامل امتحانی عملے کی تعیناتی کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔

اس حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیئرمین پشاور تعلیمی بورڈ نصر اللہ خان، ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم، اور پشاور، چارسدہ، چترال، قبائلی ضلع مہمند اور ضلع خیبر کے پرائیویٹ اسکولوں کے منتظمین نے شرکت کی۔

اجلاس میں میٹرک امتحانات میں شفافیت یقینی بنانے اور نقل مافیا کے مکمل خاتمے پر اتفاق کیا گیا۔

میٹرک امتحانات کے دوران سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز، اور پرائیویٹ اسکول ریگولیٹری اتھارٹی کے حکام پرمشتمل ایک اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *