سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے مملکت کے بیشترعلاقوں میں 28 مارچ تک شدید بارشیں ہونے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ شہری دفاع نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھیں۔ سیلاب سے متاثرہ مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا امکان
شہریوں سے کہا گیا ہے کہ ایسے مقامات پر جہاں بارش کا پانی جمع ہو تیراکی سے گریز کریں،بیان میں کہا گیا کہ مکہ ریجن میں درمیانے درجے سے شدید بارش متوقع ہے جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔
باحہ، عسیر اور جازان ریجن میں شدید بارش اور سیلابی صورتحال پیدا ہونے کی توقع ہے، نجران ریجن میں درمیانے درجے جبکہ مدینہ ریجن میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔