پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کل ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔
میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو سیریز میں 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پاکستان ٹیم سلمان علی آغا کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ نیوزی لینڈ کو مائیکل بریسویل لیڈ کریں۔
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں1-3 سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم انتظامیہ ویلنگٹن میں پانچویں میچ میں کچھ تبدیلیوں پر غور کر رہی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے سیریز میں عمیر بن یوسف، سفیان مقیم اور عثمان خان کو ابھی تک کھیلنے کا موقع نہیں دیا ہے، کل میچ سے قبل اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔