میرا کسی پارٹی سے کو ئی رابطہ نہیں، شیر افضل مروت

شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میرا کسی پارٹی سے کو ئی رابطہ نہیں، کوئی ملے تو سلام دعا کر لیتا ہوں۔

جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ فتنہ پھیلانے والے کئی لوگ ہیں، جو عمران خان سے میری ملاقات میں رکاوٹ ڈالتے ہیں۔ پی ٹی آئی کی پوری قیادت مقدمات میں نامزد ہے۔ کسی دن پی ٹی آئی کا کوئی ایک رہنما عدالت ہوتا ہے۔ کسی دن دوسرا رہنما عدالت میں ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت اور ’پی ٹی آئی‘ کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں ہوں، بلاول بھٹو زرداری

شیر افضل مروت نے کہا کہ 26 نومبر کو ہماری گاڑیاں چھینیں اور ہم پر ہی مقدمات بنائے گئے، عمران خان 26 نومبر کی معافی کیوں مانگیں؟۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہوشیار ہوتی تو بلوچستان میں امن آ جاتا۔ انہوں نے سیاسی جماعت میں شمولیت کے حوالے سے شیر افضل مروت کا کہنا تھا میرا کسی پارٹی سیکوئی رابطہ نہیں، کوئی ملے تو سلام دعا کر لیتا ہوں۔

عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جب بلائیں گے تب ملنے جائوں گا، فتنا پھیلانے والے کئی لوگ ہیں جو ملاقات میں رکاوٹ ڈالتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *