پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان موجودہ پی ٹی آئی لیڈر شپ کی شکل سے نفرت کرتے ہیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ عمران خان جن سے ملنا چاہتے ہیں اُنکو ملنے نہیں دیا جارہا، بانی جن سے نہیں ملنا چاہتے اُن کو ملاقات کرائی جاتی ہے، ہماری غرض اس سے ہے کہ بانی کو کس طرح جیل سے باہر نکالیں۔
انہوں نے کہا کہ کارکنان موجودہ پی ٹی آئی لیڈر شپ کی شکل سے نفرت کرتے ہیں، ایک ہی لیڈر ہے وہ ہےعمران خان، پی ٹی آئی لیڈر شپ کو ایسی حکمت عملی بنانی چاہیئےکہ بانی باہر آسکے، مجھے نہیں معلوم میری بانی سے ملاقات کرانے میں کیا خدشہ ہے۔
اس موقع پر علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج ہماری ملاقات نہیں کروائی گئی، ڈھائی گھنٹے اندر بٹھاکر رکھا لیکن ملنے نہیں دیا۔