بلاول بھٹو زرداری نے طلبا ونگ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی

بلاول بھٹو زرداری نے طلبا ونگ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے طلبا ونگ اور یوتھ ونگ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی ہے۔

گورنر ہاؤس پنجاب میں دیے گئے عشائیہ کے دوران بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری حسن مرتضیٰ، سینیئر سیاسی رہنما منظور وٹو، شہزاد چیمہ، نوید چوہدری، میاں مصباح الرحمان اور ذکی چوہدری کے بیٹوں سے ملاقات کی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسی پالیسی چاہتے ہیں جہاں پارٹی میں تجربہ کار رہنما اور نئے ٹیلنٹ دونوں ایک ساتھ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی آبادی ہے اور پیپلز پارٹی نوجوانوں کو اپنی طرف راغب کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ افراد کو پارٹی میں شامل ہونا چاہیے اور فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی سے وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف اور سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ کی ملاقات کے دوران پنجاب یوتھ آرگنائزیشن اور پنجاب اسٹوڈنٹس ونگ کو تحلیل کرنے کی منظوری دی۔ یہ راجہ پرویز اشرف ہی تھے جنہوں نے پی ایس ایف اور پی وائی او کو تحلیل کرنے کی اجازت مانگی تھی۔ بلاول نے ہدایت کی کہ فعال نوجوانوں کو پی ایس ایف اور پی وائی او میں شامل کیا جائے۔

واضح رہے کہ گورنر ہاؤس میں بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دیے گئے افطار ڈنر کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور پارٹی نوجوانوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی تھی جس کے بعد پی ایس ایف اور پی وائی او کو تحلیل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

پنجاب یوتھ آرگنائزیشن نے ایک پریس ریلیز بھی جاری کی جس میں کہا گیا تھا کہ وہ پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن (پی ایس ایف) کے صدر اور کارکنوں کے ساتھ گورنر ہاؤس کے سیکیورٹی اہلکاروں اور اسکواڈ کی جانب سے ظالمانہ اور ذلت آمیز سلوک کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیں، تحقیقات کریں اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر منصفانہ تحقیقات نہ کی گئیں تو پیپلز پارٹی پنجاب سیکرٹریٹ کے باہر بھرپور احتجاجی مہم اور دھرنا دیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *