سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا ، علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا ، علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش

 سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے  پر علیمہ خان ایک بار پھر جے آئی ٹی کے سامنے  پیش ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے تحقیقات کررہی ہے، علیمہ خان آج جے آئی ٹی کے سامنے ایک بار پھر  پیش ہو گئیں۔

اس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو جے آئی ٹی نے آج دوبارہ طلب کیا تھا۔

جے آئی ٹی سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 10 سابق ارکان قومی اسمبلی نااہل قرار

قبل ازیں گزشتہ طلبی پر علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئی تھیں، آج پیشی کے موقع پر علیمہ خان کے وکلا کی ٹیم بھی ان کے ساتھ تھی۔

ذرائع کے مطابق  جے ائی ٹی الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ 2016 کے سیکشن کے تحت تشکیل دی گئی  ہے ،اس  کے پاس طلب کیے جانے والے  رہنماؤں کے حوالے سے شوائد موجود ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *