اظہر جاوید بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی نمائندگی کے لیے لاہور پریس کلب کے کنوینر مقرر

 اظہر جاوید بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی نمائندگی کے لیے لاہور پریس کلب کے کنوینر مقرر

لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے اظہر جاوید کو بیرون ملک مقیم پاکستانی صحافیوں کے رابطے  اور نمائندگی کے لیے ایل پی سی کا کنوینر مقرر کیا ہے ۔

لندن میں مقیم سینئر صحافی اظہر جاوید گزشتہ 20 سال سے لاہور پریس کلب کے تاحیات رکن ہیں ، انہوں نے اپنے صحافتی کیرئیر کا آغاز 1997 میں لاہور سے کیا اور لندن منتقلی سے قبل 7 سال تک مختلف اخبارات میں کام کیا ۔

بعدازاں وہ جیو نیوز یوکے سے منسلک  رہے ، انہوں نے اے آر وائی نیوز یوکے یورپ میں بطور بیورو چیف  خدمات انجام دیں۔

اظہر جاوید ہیڈ آف انٹرنیشنل  نیوز آپریشنز کے سربراہ کی حیثیت سے دنیا نیوز کے ساتھ منسلک رہے اور سماء نیوز میں بھی  ڈائریکٹر انٹرنیشنل آپریشنز کے طور پر خدمات سرانجام دیں ۔

واضح رہے کہ صحافی اظہر جاوید اب  آزاد ڈیجیٹل سے منسلک ہیں ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *