ایرانی کرنسی تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گئی، ایک ڈالر دس لاکھ ریال سے تجاوز کر گیا۔
امریکی پابندیوں اور معاشی بحران کی وجہ سے ایرانی کرنسی کی قدر انتہائی کم ہو گئی ہے، ایران میں پہلی بار ایک امریکی ڈالر 10 لاکھ 39 ہزار ایرانی ریال تک پہنچ گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کے صدر کئی نئی زیادہ سے زیادہ دبائو کی مہم کی وجہ سے ریال کی قدر میں مزید کمی ہونے کی توقع ہے۔
ایران میں سالانہ مہنگائی کی شرح 40 فیصد تک پہنچ چکی ہے، جس کی وجہ سے عوام اپنی جمع پونجی کو ڈالر، سونے اور دیگر مستحکم کرنسیوں میں تبدیل کرنے میں مصروف ہیں۔ ماہرین نے مہنگائی میں اضافے اور ریال کی قیمت میں مزید کمی کا عندیہ دیا ہے۔