پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے کیلئے وزیرداخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل

پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے کیلئے وزیرداخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل

حکومت نے پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے کیلئے امقدامات کا آغاز کر دیا، وفاقی اور صوبائی حکام پر مشتمل اعلیٰ سطحی کمیٹی فعال ہوگئی۔

ہارڈ اسٹیٹ بنانے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی کمیٹی وزارت داخلہ کے ماتحت تشکیل دی گئی جس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔ کمیٹی افغان شہریوں کی واپسی اور اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات جبکہ غیر قانونی پیٹرول اور اسمگلنگ کیخلاف کارروائیوں کا جائزہ لے گی۔

مزید پڑھیں: افغانیوں کو نکالنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی، میاں افتخار حسین

اس کے علاوہ کمیٹی سعودی عرب میں بھیک مانگنے کے رجحان کا سدِ باب بھی کرے گی۔ کمیٹی صوبائی سطح پر ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کے جائزہ لے گی اور تمام معاملات میں ناقص کی نشاندہی کرکے سفارشات مرتب کرے گی۔

15رکنی کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کریں گے، اس میں صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے سیکرٹری داخلہ ، تمام حساس اداروں کے نمائندگان اور سی ٹی ڈی حکام بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *