پنجاب کے اسکولوں میں عید کی تعطیلات کے بعد نئے اوقات کار جاری کر دیے گئے۔
اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق سنگل شفٹ اسکول صبح 8بجے لگا کریں گے،چھٹی ڈیڑھ بجے ہوگی،سنگل شفٹ اسکولز کو جمعہ کے روز 12بجے چھٹی ہوا کرے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل شفٹ میں صبح آٹھ بجے اسکول لگے گا،چھٹی ساڑھے بارہ بجے ہوگی،ڈبل شفٹ اسکول کو جمعہ کے روز دوپہر 12 بجے چھٹی ہو گی۔