ضلع کرم میں بنکرز کی مسماری کا عمل جاری، 932 بنکرز مسمار کر دیے گئے

ضلع کرم میں بنکرز کی مسماری کا عمل جاری، 932 بنکرز مسمار کر دیے گئے

ضلع کرم میں بنکرز کی مسماری کا عمل تیزی سے جاری ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 932 بنکرز مسمار ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوہاٹ امن معاہدے کے تحت ضلع کرم میں بنکرز کی مسماری کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق فریقین کے تمام مورچوں کو گرایا جائے گا اور اس سلسلے میں اپر اور لوئر کرم کے مختلف مقامات پر بنکرز کو مسمار کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: انسداد دہشتگردی عدالت، کالعدم تنظیم کے چار شدت پسندوں کو سخت سزائیں سنا دیں

ضلعی انتظامیہ کے اعداد و شمار کے مطابق لوئر کرم میں اب تک 353 جبکہ اپر کرم میں 579 بنکرز مسمار کیے جا چکے ہیں۔ یکم جنوری کو کوہاٹ امن معاہدے کے بعد اب تک مجموعی طور پر 932 بنکرز منہدم کیے جا چکے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بنکرز کی مسماری میں فریقین بھی تعاون کر رہے ہیںتاکہ علاقے میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *