بلوچستان کے مختلف مقامات پر دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن

بلوچستان کے مختلف مقامات پر دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مختلف مقامات پر آج دہشت گردوں کے حملوں کو کامیابی سے ناکام بنایا اور کئی دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مختلف مقامات پر آج سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے حملوں کو کامیابی سے ناکام بنایا اور کئی دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور موثر کاروائی کر کے دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنا یا اور تربت میں سیکیورٹی فورسز نے موثر کاروائی میں پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ۔

دہشت گردوں نے دو خود کش بمباروں کے ذریعے تربت میں مختلف جگہوں پر کوآرڈینیٹڈ حملے کرنے کی کوشش کی گئی جو فوری ناکام بنا دی گئی اسی طرح کوسٹل ہائی وے پر بھی تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ۔ کچلاک کے علاقے میں روڈ بلاک کی کوشش کرنے والے دو دہشت گردوں کو بھی جہنم واصل کر دیا گیا ۔

دہشت گردوں نے سبی کوئٹہ روڈ پر بسوں کو روکنے کی بھی کوشش کی جو ناکام بنا دی گئی اور دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ اِسی طرح کوئٹہ تافتان روڈ پر بھی دہشت گردوں نے لک پاس کے قریب معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دی اور دو بھاگتے دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے تمام بزدلانہ حملوں کو ناکام بنا کر کلیئرنیس آپریشن شروع کر دیا ہے جو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *