پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے ارباب وسیم سمیت 6 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے ارباب وسیم سمیت 6 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین (پی ٹی آئی پی ) کے ارباب وسیم سمیت 6 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے گئے ہیں، عدالت  نے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔

جمعرات کو انسداد دہشتگردی عدالت پشاور میں 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو نذر آتش کرنے کے مقدمے کی سماعت کے دوران پراسیکیوشن نے بتایا کہ تمام ملزمان 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے کیس میں نامزد ہیں، ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 9 مئی  کے احتجاج کے دوران ریڈیو پاکستان کی عمارت کو نذر آتش کیا۔

واضح رہے کہ  9 مئی کو ملزمان نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر احتجاج کے دوران ریڈیو پاکستان عمارت کو نذر آتش کیا، جس پر تھانہ شرقی میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پراسیکیوشن نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے ٹرائل شروع کیا گیا اور اب ملزمان پیش نہیں ہورہے ہیں۔  عدالت ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *