سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و مایہ ناز بلے باز سنتھ جے سوریا نے دوستوں کیساتھ افطار کی تصویر شیئر کر دی۔
جس میں سنتھ جے سوریاکوافطار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر دوستوں کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پرسابق سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ وہ سکول کے زمانے سے دوستوں کے ساتھ افطاری کرتے آئے ہیں۔
جے سوریا نے گزشتہ برس بھی دوستوں کے ساتھ افطار کی تصاویر شیئر کی تھیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔ واضح رہے کہ جے سوریا نے 110ٹیسٹ، 445 ون ڈے اور 31 ٹی 20 میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کی۔