قلات میں 2 بسوں میں تصادم، 5افراد جاں بحق،14شدید زخمی ہوگئے

قلات میں 2 بسوں میں تصادم، 5افراد جاں بحق،14شدید زخمی ہوگئے

قلات میں 2 بسوں میں تصادم کے باعث 5افراد جاں بحق جبکہ 14شدید زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق پانچ افراد کے جاں بحق اور چودہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دونوں بسوں کو حادثہ کوئٹہ اور کراچی جاتے ہوئے راستے میں پیش آیا۔ پولیس اور لیویز کے اہلکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں ۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر عید الفطر کے موقع پر پولیس کی چھٹیاں منسوخ

ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو قلات ہسپتال منتقل کردیا، کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیاہے ۔ انتظامیہ نے حادثے کی تحقیقات شروع کردیں۔ دوسری طرف چترال میں موسلادھار بارشوں اور برف باری کے باعث لینڈسلائیڈنگ ہوئی یے

یہ بھی پڑھیں: چکوال: تیز رفتاری کے باعث بس الٹنے سے 5 مسافر جاں بحق، 30 شدید زخمی

جس سے متعدد علاقوں کی سڑکیں بلاک ہوگئی ہیں۔ سینکڑوں درخت اور درجنوں کچے مکانات بھی منہدم ہو گئے ۔ متعدد علاقوں میں بجلی بھی معطل ہے۔ خراب موسم کے پیش نظر شہریوں کو شدید مشکلات پیش آر رہی ہیں ۔ کوہستان اور چلاس میں بھی موسلادھاربارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے شاہراہ قراقرم 3 مقامات سے بند ہوگئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *