حکومت کا اپریل سے جون تک بجلی صارفین کو 1 روپیہ 71 پیسے سبسڈی دینے کا فیصلہ

حکومت کا اپریل سے جون تک بجلی صارفین کو 1 روپیہ 71 پیسے سبسڈی دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو موسم گرما میں مزید ریلیف دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے نیپرا کو 1 روپے 71 پیسے سبسڈی بڑھانے کی ہدایت کی ہے جس کے لیے نیپرا نے 4 اپریل کو سماعت مقرر کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا بجلی صارفین کو اضافی وصولیاں واپس کرنے کا فیصلہ

جمعہ کو نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے پبلک نوٹس جاری کیا گیا ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے اپریل سے جون تک 3 ماہ کے ٹیرف ڈیفرنیشل سبسڈی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیپرا کے پبلک نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین کو 1روپے 71 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا، حکومتی ریلیف کا اطلاق لائف لائن کے علاوہ دیگر تمام صارفین پر بھی ہوگا۔ نیپرا کی جانب سے جاری پبلک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نیپرا ایکٹ کے سیکشن 7 اور 31 کے تحت ایکس ڈبلیو ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے لیے کنزیومر اینڈ ٹیرف کی سفارش کے حوالے سے وفاقی حکومت کی تحریک کو نیپرا ٹیرف (اسٹینڈرڈز اینڈ پروسیجرز) کے قاعدہ 17 کے ساتھ پڑھا جائے۔

مزید پڑھیں:نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ کمی کردی

نیپر ا کی جانب سے جاری پبلک نوٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے نیپرا ایکٹ کے سیکشن 7 اور 31 اور نیپرا ٹیرف (اسٹینڈرڈز اینڈ پروسیجرز) رولز 1998 (رولز) کے رول 17 کے تحت ایکس ڈبلیو ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے لیے کنزیومر اینڈ ٹیرف کی سفارش کے حوالے سے تحریک جمع کرائی ہے۔

تحریک کے مطابق وفاقی حکومت نے ایکس ڈبلیو ڈی آئی ایس سی اوز اور کے الیکٹرک (لائف لائن گھریلو صارفین کے علاوہ) کے تمام صارفین کے لیے اپریل تا جون مالی سال 2025 کے لیے بجلی کے نرخوں میں فرق سبسڈی میں 1.71 روپے فی کلو واٹ اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 20 روپےکمی، نیپرا نے سفارشات حکومت کو ارسال کردیں

تحریک پر غور و خوض کے لیے اتھارٹی نے مندرجہ ذیل تاریخ اور وقت کے مطابق اس معاملے کی 4 اپریل کو دن 11 بجے سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نیپرا کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق زوم کے ذریعے عوامی سماعت میں شرکت کے لیے مندرجہ ذیل لنک استعمال کیا جاسکتا ہے۔

https://us02web.zoom.us/j/84706530657

تمام دلچسپی رکھنے والے، متاثرہ فریق سماعت سے پہلے اپنے تحریری تبصرے بھی داخل کرسکتے ہیں یا سماعت کے دوران اپنے خیالات پیش کرسکتے ہیں ، ایکٹ، قواعد و ضوابط، کوڈز اور انسٹنٹ موشن کی کاپیاں نیپرا کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *