اپریل کے آخر میں بڑی خبر، وہ عمران خان کی رہائی کی شکل میں ہو سکتی ہے، معروف اینکر سلمان درانی

اپریل کے آخر میں بڑی خبر، وہ عمران خان کی رہائی کی شکل میں ہو سکتی ہے، معروف اینکر سلمان درانی

معروف اینکر سلمان درانی نے کہا ہے کہ اپریل کے آخر میں ایک بڑی خبر آ سکتی ہے وہ عمران خان کی رہائی کی شکل میں بھی ہو سکتی ہے، وہ کوئی بڑا فیصلہ بھی ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بارے میں ابھی بہت ساری چہ میگوئیاں چل رہی ہیں، اپریل مئی میں آپ دیکھیں گے کہ سیاسی منظر نامہ الیکشن کا ماحول پیش کرنا شروع کر دے گا۔

پی ٹی آئی کو بیرونی نہیں اندرونی سازشوں سے خطرہ ہے: اسلم غوری

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو نظر آئے گا کہ سیاسی پارٹیاں جلسے کر رہی ہیں وہ کیوں کر رہی ہیں، ظاہر ہے یہ تبھی کرتی ہیں جب الیکشن کا ماحول ہو یا سیاسی پارٹیاں تنظیم سازی اس وقت کرتی ہیں جب الیکشن میں دو تین ماہ رہ گئے ہوں۔

الیکشن مہم چلائی جاتی ہے، جلسے کئے جاتے ہیں، کنونشن کئے جاتے ہیں، اس ضمن میں جو ساری کی ساری صورتحال ہے اس میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے اپنی سیٹلمنٹ کی کس طرح بات کی ہو گی، اسٹیبلشمنٹ کن بنیادوں پر مانی ہو گی، اس سب کا متفقہ لائحہ عمل عید کے بعد سامنے آ جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *