تھائی لینڈ اور میانمار میں تباہ کن زلزلہ، پاکستانیوں کی مدد کیلئے رابطہ نمبرز جاری

تھائی لینڈ اور میانمار میں تباہ کن زلزلے کے بعد پاکستانیوں کی مدد کیلئے سفارتخانوں کو الرٹ کر دیا گیا۔ وزارتِ خارجہ کے اعلامیے کے مطابق پاکستانی سفارتخانے یا نگون اور بینکاک میں ہنگامی صورتحال میں معاونت فراہم کریں گے۔

وزارت خارجہ میں کرائسز منیجمنٹ یونٹ فعال کر دیا گیا ہے اور پاکستانی شہریوں کی ہنگامی مدد کیلئے وزارت خاجہ نے نمبر جاری کر دیے۔

اعلامیے کے مطابق میانمار کے شہریانگون میں چارج ڈی افئیرز انوارزیب سے +959880922880 پر رابطہ کیا جاسکتا ہےجبکہ یانگون میں قونصلر محمد شعیب سے +959448999967 اور یانگون میں قونصلر اسسٹنٹ علی شیر سے +959457099977 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: میانمار اور تھائی لینڈ میں 7.7 شدت کا زلزلہ، بنکاک میں کئی منزلہ عمارت گر گئی، ایمرجنسی نافذ

اسی طرح بینکاک میں فرسٹ سیکرٹری فہد سے +66959681506 اور بینکاک میں قونصلر اسسٹنٹ یاسین سے +66916977702 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب کرائسز منیجمنٹ یونٹ وزارت خارجہ اسلام آباد سے 0519207887 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان مشکل وقت میں میانماراور تھائی لینڈ کیساتھ یکجہتی کا اظہارکرتا ہے۔

واضح رہے کہ میانمار اور تھائی لینڈ میں آج دوپہر 7.7شدت کے زلزلے سے عمارتیں لرز اٹھیں، جس کے باعث 150سے زائد افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *