پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگا جس کی صدارت چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ کراچی میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اتوار کو زونل کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو کراچی میں مطلع صاف ہوگا اور شوال کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔
اسی طرح دیگر ممالک کے مقامی محکمہ موسمیات اور ماہرین فلکیات نے بھی چاند نظر آنے کی پیشنگوئی کر دی ہےجبکہ عالمی فلکیاتی ادارے کا دعویٰ بھی سامنے آچکا ہے۔
پاکستان کے علاوہ متحدہ عرب امارات، کویت اور بھارت میں بھی شوال کا چاند 30مارچ کو نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔
سعودی ماہرین فلکیات کی پیشنگوئی کے مطابق ہفتہ 29رمضان کو دن 2بجے نئے چاند کی پیدائش ہوگی اور سورج غروب ہونے کے بعد شوال کا چاند 8منٹ تک افق پر رہے گااور سعودی عرب میں عید الفطر بروز اتوار 30مارچ کو منائی جاسکتی ہے تاہم اماراتی ماہرین فلکیات کے مطابق 29مارچ کو رمضان کا چاند نظر آنا ناممکن ہے۔