خیبرپختونخوا میں دو بڑی کرسیوں کیلئے منظم مہم جاری، سینئر صحافی عرفان خان کا تہلکہ خیز انکشاف

خیبرپختونخوا میں دو بڑی کرسیوں کیلئے منظم مہم جاری، سینئر صحافی عرفان خان کا تہلکہ خیز انکشاف

معروف صحافی عرفان خان نے کہا ہے کہ آج سے دس بارہ دن قبل آزاد ڈیجیٹل پر ہم اس کا ذکر کر چکے ہیں کہ علی امین گنڈاپور اور اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کے مابین جو اختلافات ہیں وہ انتہائی خطرناک حد تک بڑھ گئے ہیں۔

ہم نے ذکر کیا تھا کہ اسپیکر ہاؤس میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام ہوا تھا اس میں ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی و قومی اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں نے شرکت کی تھی، بظاہر تو یہ لگ رہا تھا کہ یہ ہزارہ ڈویژن کے ارکان اسمبلی کے لئے افطار ڈنر ہے لیکن اس کے پس پردہ کہانی یہ تھی کہ بابر سلیم سواتی کو اپنا مستقبل نظر آ رہا تھا، انہوں نے اپنے ساتھ ایم پی ایز کو ملانے کے لئے افطار ڈنرکا اہتمام کیا تھا، اس میں ان سے کہا گیا کہ اگر بابر سلیم سواتی کے خلاف تحریک عدم اعتماد آتی ہے تو ہزارہ ریجن کے ارکان اس کو ناکام بنائیں گے۔

اپریل کے آخر میں بڑی خبر، وہ عمران خان کی رہائی کی شکل میں ہو سکتی ہے، معروف اینکر سلمان درانی

ایک خبر یہ ہے کہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعظم سواتی نے بابر سلیم سواتی پر مبینہ کرپشن کے جو الزامات لگائے تھے اسمبلیوں میں بھرتیوں کے حوالے سے وہ ثبوت انہوں نے احتساب کمیٹی ہیں مصدق عباسی، شاہ فرمان اور قاضی انور اس کے ممبران ہیں ان کو وہ ثبوت انہیں فراہم کر دیے ہیں۔

جب احتساب کمیٹی نے ان سے تفصیلات اور ریکارڈ مانگا تو بابر سلیم سواتی نے ریکارڈ جمع کرانے کے بجائے اپنا جواب جمع کروایا ہے، اعظم سواتی نے یہ الزام لگایا تھا کہ انہوں نے فنڈز میں خورد برد کی ہے اور اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیاں کی ہیں۔

عرفان خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی کرسی اور اسپیکر کی کرسی دونوں کے لئے تحریک انصاف کے اندر سرد جنگ جاری ہے، اب دونوں میں سے کون اپنی کرسی بچا پاتا ہے یہ عید کے بعد ہی پتہ چلے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *