ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سعودی عرب میں پاکستانی مصنوعات کو بھر پور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے اورفوڈ ایکسپورٹ میں استحکام متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سعودی عرب میں پاکستانی فوڈ انڈسٹری اور دیگر مصنوعات کو بھر پور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے اورفوڈ ایکسپورٹ میں استحکام متوقع ہے۔پاکستانی فوڈ ایکسپورٹرز کا سعودی عرب کا کامیاب دورہ دونوں اطراف نئی تجارتی راہیں ہموار کرنے کا موجب ہے/
پاکستانی فوڈ ایکسپورٹرز اور سعودی کمپنیوں کے درمیان اہم معاہدے، تجارتی تعاون میں پیش رفت ہونے کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔ سعودی عرب میں پاکستانی فوڈ پروڈکٹس کی طلب میں اضافہ، خاص طور پر اسنیکس اور پروسیسڈ فوڈز کی مانگ میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
“بزنس ٹو بزنس” مذاکرات، پاکستانی فوڈ ایکسپورٹرز کے لیے سعودی عرب میں نئی تجارتی راہیں ہموار کرنے کا سبب بن رہا ہے اورسعودی وژن 2030 کے تحت ُمعیشت کی ترقی اور عالمی تجارتی شراکت داریوں کا فروغ، برآمد کنندگان کے لیے نئے مواقع متوقع ہیں۔
ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری میں تیزی، مختلف شعبوں میں ترقی کے امکانات روشن اور تیزی سے فروغ پا رہے ہیں۔