آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری ، حکومت کا ہائی اوکٹین پر لیوی میں اضافہ

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری ، حکومت کا ہائی اوکٹین پر لیوی میں اضافہ

حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے ہائی اوکٹین پر لیوی میں اضافہ کردیا۔

میڈٰیا رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ اور وزارت توانائی کی مشاورت کے بعد ہائی اوکٹین پر لیوی میں 20 روپے اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  لگژری گاڑیوں کے ایندھن ہائی اوکٹین پر لیوی 50 سے بڑھا کر  70روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پہلے لگژری گاڑیوں کے ایندھن پر پیٹرولیم لیوی 50 روپے فی لیٹر مقرر تھی، آئی ایم ایف کو ہائی اوکٹین پر  20 روپے لیوی کم رکھنے پر اعتراض تھا جسے اب دور کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 2025ء کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر کمی کرکے عوام کو عید کا تحفہ دیا جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 254 روپے63 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *