سابق وزیراعظم اور سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اپنی اصلاح کرنی چاہئے ان کا دور حکومت اچھا نہیں تھا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب میں بزدار کی حکومت کرپٹ ترین حکومت تھی، خیبر پختونخوا میں 12 سال سے کرپٹ ترین حکومت چل رہی ہے، وفاق میں پی ٹی آئی نے 4 سال میں ایک پیسے کا کام نہیں کیا، حکومت کا معیشت کو سنبھالنے کا دعویٰ غلط ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستانی معیشت کی گروتھ آج بھی منفی ہے، قرضے لینا کوئی کامیابی نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان کو پی ٹی آئی کے حوالے سے تحفظات ہیں، اپوزیشن کے لوگ ایک دوسرے پر تنقید کریں گے تو معاملات آگے کیسے چلیں گے؟
سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور مولانا پر ذاتی حملے کریں گے تو ماحول خراب ہی ہوگا۔