مستونگ : بی این پی کے دھرنے کے قریب  خودکش دھماکا

مستونگ : بی این پی کے دھرنے کے قریب  خودکش دھماکا

بی این پی کے دھرنے کے قریب خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا دیا،  خودکش حملہ  آور نے دھرنا گاہ میں داخل ہو نے کی کوشش کی تاہم  روکے جانے پر خود اڑا دیا۔ 

بی این پی کی جانب سے مستونگ کے علاقے لکپاس میں احتجاجی دھرنا جاری ہے ، آج دو پہر ایک بجے قریب دھرنا گاہ کے بلکل نزدیک ہی ایک خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا دیا ، بی این پی سینئر نائب صدر ایڈووکیٹ ساجد ترین  نے آزاد ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دھرنا گاہ میں مرکزی قیادت کی تقاریر جاری تھیں اس دوران ایک زور دار دھماکہ ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں : ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کی قیمت میں بڑا اضافہ

ساجد ترین نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک مبینہ خودکش حملہ آور دھرنا گاہ کے  مرکز مقام پر  جہاں قیادت بیٹھی ہوئی ہے،  داخل ہونے نے کی کوشش کر رہا تھا جسے سردار اختر مینگل کے ذاتی محافظ نے روکنے کوشش کی اسی دوران خوکش بمبار نے خود کو اڑا دیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

ساجد ترین نے  صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا حکومت کی غیر جمہوری عمل کی وجہ سے آج بہت بڑا سانحہ پیش ہو سکتا تھا، ہم پر امن طریقے سے احتجاج کرنا چا ہ رہے ہیں لیکن حکومت نہ صرف رکاوٹ پیدا کر رہی ہے بلکہ طاقت کا استعمال  بھی کر رہی ہے، پولیس کی لاٹھی چارج اور شیلنگ سے اب تک ہمارے 300 کے قریب کارکن گرفتار اور متعدد  زخمی ہوئے ہیں انکا کہنا تھا کہ  کسی بھی نقصان کا ذمہ دار صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔

خوکش دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ پہنچ گئے ہیں اور تفتیش کا شروع  کردیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *