Skip to content
سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ قیمت 3 لاکھ 25 ہزار روپے تک پہنچ گئی
Home - آزاد کاروبار - سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ قیمت 3 لاکھ 25 ہزار روپے تک پہنچ گئی
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور سونا ریکارڈ پر ریکارڈ بنا رہا ہے ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1620 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 25 ہزار روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 1389 روپے اضافے سے 2 لاکھ 78 ہزار 635 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر اضافے سے 3084 ڈالر فی اونس ہے۔