ہونڈا اٹلس پاکستان نے مکمل تیار شدہ گاڑیوں کی برآمدات کا آغاز کر دیا

ہونڈا اٹلس پاکستان نے مکمل تیار شدہ گاڑیوں کی برآمدات کا آغاز کر دیا

پاکستان سے مکمل تیار شدہ یونٹس کی پہلی برآمد، ایک تاریخی سنگ میل عبور کرلیا گیا ۔

پاکستان سے پہلی بار 40 ہونڈا سٹی گاڑیاں جاپان کو برآمد کی جارہی ہیں ، خصوصی  تقریب میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب میں معاون خصوصی ہارون اختر خان نے کہا کہ ہونڈا اٹلس کی محنت اور عزم قابلِ تحسین ہے

پاکستانی آٹو سیکٹر عالمی سطح پر ابھرنے کو تیار ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا وژن ایکسپورٹ پر مبنی صنعتی ترقی ہے۔

ہارون اختر خان نے کہا کہ حکومت آٹو سیکٹر کو سازگار پالیسیوں سے سپورٹ کرنے کا عزم رکھتی ہیں، مقامی مینوفیکچررز کو عالمی مارکیٹوں کا رخ کرنے کی ترغیب ملے گی اور برآمدات میں اضافے سے صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *