Skip to content
عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کا قوی امکان ہے، ریسرچ رویت ہلال کونسل
Home - آزاد سیاست - عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کا قوی امکان ہے، ریسرچ رویت ہلال کونسل
ریسرچ رویت ہلال کونسل نے کہا ہے کہ عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کا قوی امکان ہے۔
ہلال کونسل کے مطابق شوال کا چاند آج 3 بج کر58 منٹ پر پیدا ہو گیا ہے۔ کل بروز اتوار غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر26 گھنٹے سے زائد ہوگی۔
کل غروبِ شمس وقمر کےدرمیان فرق 69 سے 78 منٹ ہو گا۔ کراچی، جیوانیخ کوئٹہ، لاہور، گلگت بلتستان میں چاند انسانی آنکھ سے دیکھا جا سکے گا۔