ضلع کرم میں فریقین کے درمیان امن معاہدہ ہو گیا

ضلع کرم میں فریقین کے درمیان امن معاہدہ ہو گیا

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں فریقین کے درمیان امن معاہدہ ہو گیا ہے۔

ضلع کرم میں شعیہ اور سنی برادری کے رہنماؤں نے باہمی تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے امن معاہدہ کر لیا ہے۔

دونوں فریقوں نے کوہاٹ معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد کا بھی اعلان کیا ہے، جس سے علاقے میں دیرینہ تناؤ ختم ہونے کی امید پیدا ہوئی ہے۔

مقامی رہنماؤں کے مطابق، یہ معاہدہ دونوں برادریوں کے درمیان اعتماد کی بحالی اور پرامن بقائے باہمی کو یقینی بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے بھی اس معاہدے کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ دونوں فرقوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کرے گی۔

مقامی باشندوں نے اس پیش رفت پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اب ضلع کرم میں مستقل امن قائم ہوگا۔

جرگہ ممبر حاجی کمال نے بتایاکہ فریقین کے درمیان امن معاہدے کے موقع پر ڈپٹی کمشنرکرم اشفاق احمد اور دیگر حکام موجود تھے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد کا کہنا تھا کہ فریقین میں امن معاہدہ ہونے سے عید کی خوشیاں دوبالا ہو گئی ہیں، ایک اور رکن حاجی اصغر کے مطابق سڑک کھولنے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *