قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

قلات میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے 6 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 29 مارچ 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بلوچستان کے ضلع قلات میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران فوجی اہلکاروں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا تعین کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 6 دہشت گردوں کو کامیابی سے ٹھکانے لگا دیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا

مارے گئے دہشت گرد علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی سرگرم رہے۔

علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے علاقے میں سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *