ڈپٹی کمشنر اسلام آباد مسافروں سے کرایوں بارے دریافت کرنے اچانک فیض آباد پہنچ گئے ۔
سیکرٹری اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی بھی ڈی سی اسلام آباد کے ہمرا ہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے گاڑیوں میں جا کر مسافروں سے مکالمہ، ڈی سی کی جانب سے مسافروں سے کرایہ نامہ اور ٹکٹس کی تصدیق کی گئی ۔
جمعہ سے لوگوں نے واپسی شروع کی ،جمعرات کو ہم نے ٹیمیں بنالی تھیں، عرفان میمن نے کہا کہ تمام اڈوں پر مجسٹریٹس اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ٹیمز تعینات ہیں، اب تک مجموعی طور پر 4 بسوں کو بند کیا گیا ہے۔
ڈی سی اسلام آبادکمپلینٹ نمبر پر موصول ہونے والی شکایات پر فوری ایکشن لیا جا رہا ہے، ڈی سی اسلام آباد نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی اڈے پر زائد کرائے وصول کئے جائیں تو ہمیں لازمی آگاہ کریں۔