لاہور میں آج شوال کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، محکمہ موسمیات

لاہور میں آج شوال کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، محکمہ موسمیات

شوال کے چاند کی پیدائش کو 26گھنٹے ہوچکے ہیں، لاہور میں آج چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔ محکمہ سپارکو کے مطابق شوال کا چاند آج انسانی آنکھ سے دیکھے جانے کا قوی امکان ہے۔ شوال کےچاند کی پیدائش 26 گھنٹے پہلےگزشتہ روز 3 بج کر 58 منٹ پر ہوچکی ہے۔ لاہور میں شوال کا چاند نظر آنے کا قومی امکان ہے۔ لاہور میں چاند نظر آنے کا دورانیہ 74 منٹ ہوگا۔ پنجاب کے آخری شہر میں خان پور میں شوال کا چاند 7 بج کر 48 منٹ تک دکھائی دے سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: صدر مملکت اور وزیراعظم سمیت اہم سیاسی شخصیات عید کہاں منائیں گی؟

پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر میں شروع ہوگا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

صوبائی وزونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی متعلقہ صوبائی دارالحکومتوں اور زونز میں ہوں گے۔ زونل رویت ہلال کمیٹیاں چاند نظر آنے کی شہادتوں سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کریں گے، جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کرے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *