عیدالفطر کے موقع پر اسلام آباد میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات

عیدالفطر کے موقع  پر اسلام آباد میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات

عیدالفطر کے موقع پر اسلام آباد میں سیکیورٹی اور ٹریفک پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔

وزارت داخلہ کے مطابق عید کے دنوں میں اسلام آباد میں 3500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات رہیں گے۔ ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر 18 سیکیورٹی پکٹس قائم کی گئیں۔

مزید پڑھیں: عیدالفطر کے دوران پنجاب میں عارضی جھولوں پر پابندی عائد

ٹریفک کی روانی کو مستحکم رکھنے کیلئے 500 سے زائد ٹریفک اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ مری جانے والے سیاحوں کے لیے خصوصی ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی اور سٹریٹ کرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس، سخت کریک ڈاؤن ہوگا۔ عوام سے گزارش ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *