ٹونگا میں شدید زلزلہ، ساحلی علاقوں کیلئے سونامی وارننگ جاری

نیوزی لینڈ کے قریب واقع بحرالکاہل کے جزیراتی ملک ٹونگا میں شدید زلزلہ آیا، جس کے بعد ساحلی علاقوں کے لیے سونامی وارننگ جاری کردی گئی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جرمن ریسرچ سینٹرنے ٹونگا میں زلزلے کی شدت 7.1 بتائی ہے جبکہ گہرائی 16 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ٹونگا کے مرکزی جزیرے سے 100 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے خبردار کیا کہ زلزلے کے مرکز سے 300 کلومیٹر کے دائرے میں واقع ساحلی علاقوں میں خطرناک لہریں آسکتی ہیں۔ فی الحال جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی لیکن حکام نے عوام کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں: کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے، جولی کوزیک

واضح رہے کہ میانمار میں چند دن پہلے آنیوالے زلزلے نے خوفناک تباہی مچائی، جس کے نتیجے میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے تاہم ماہرین کے کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد دس ہزار سے ایک لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *