عید کا چاند نظر آتے ہی ہوائی فائرنگ، خیبرپختونخوا میں 2 معصوم جانیں چلی گئیں

عید کا چاند نظر آتے ہی خیبرپختونخوا میں شدید ہوائی فائرنگ ہونے سے 2 بچوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں۔

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے درجنوں افراد زخمی ہوئے جبکہ بنوں اور نوشہرہ میں ہوائی فوائرنگ سے 2 بچوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

کراچی میں بھی عید کا چاند دکھائی دینے کے بعد شدید ہوائی فائرنگ کی گئی ۔کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور 12افراد زخمی ہوکر ہسپتال پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں: سوئی سدرن کمپنی کا چاند رات سے عید کے تیسرے دن تک گیس کی بلاتعطل فراہمی کا اعلان

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عوام سے اپیل کی ہے چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں۔ ویراعلیٰ ہائوس سے جاری بیان کے مطابق علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہوائی فائرنگ کی اندگی گولی کسی کی بھی جان لے سکتی ہے یا کسی کو بھی عمر بھر کی معذوری سے دو چار کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ قانونی جرم اور معاشرتی برائی ہے جو کسی کی عید کی خوشیوں کو زندگی بھر کے غم میں بدل سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس اپنے چند لمحات کی خوشی کیلئے کسی کے گھر کو ماتم کدہ نہ بنائیں، جس کیلئے چاند رات کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے انسانی جان و مال کے نقصانات کو روکنا ہے۔ اس حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ہوائی فائرنگ میں ملوث اور قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *