وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبے کے عوام سے ہوائی فائرنگ سے اجتناب کرنے کی اپیل کر دی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے عوام سے اپیل کی ہے چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں۔ ویراعلیٰ ہائوس سے جاری بیان کے مطابق علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہوائی فائرنگ کی اندگی گولی کسی کی بھی جان لے سکتی ہے یا کسی کو بھی عمر بھر کی معذوری سے دو چار کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ قانونی جرم اور معاشرتی برائی ہے جو کسی کی عید کی خوشیوں کو زندگی بھر کے غم میں بدل سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس اپنے چند لمحات کی خوشی کیلئے کسی کے گھر کو ماتم کدہ نہ بنائیں، جس کیلئے چاند رات کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے انسانی جان و مال کے نقصانات کو روکنا ہے۔ اس حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ہوائی فائرنگ میں ملوث اور قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔