تحریک انصاف کا ممکنہ احتجاج ، اڈیالہ جیل کے اطراف خصوصی سکیورٹی پلان نافذ

تحریک انصاف کا ممکنہ احتجاج ، اڈیالہ جیل کے اطراف خصوصی سکیورٹی پلان نافذ

پاکستان تحریک انصاف کے ممکہ احتجاج کے پیش نطر اڈیالہ جیل کے اطراف خصوصی سکیورٹی پلان نافذ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اڈیالا جیل کے اطراف 3 دن کے لیے خصوصی سکیورٹی پلان نافذ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ+ اڈیالا جیل آنے والے راستوں پر 8 اضافی پکٹس قائم کر دی گئی ہیں، سکیورٹی پلان کے تحت 200کے قریب افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی اڈیالہ جیل میں تیسری عید، نماز عید بھی ادا نہیں کی

سکیورٹی پلان میں 200 کے قریب افسران و اہل کاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جب کہ اہل کاروں سے تین شفٹوں میں ڈیوٹی لی جائے گی۔

ایس پی صدر نبیل کھوکھر سکیورٹی پلان کے براہ راست نگران مقرر کیے گئے ہیں جب کہ تعینات پولیس کو ریزور فورس کی بھی مدد حاصل ہو گی۔ پولیس کو اینٹی رائیٹ سامان سے لیس بھی کیا گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *