سرکاری سکولوں کے نئے اوقات کار کا شیڈول جاری

محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے گرمیوں کے دوران سرکاری سکولوں کے نئے اوقات کار کا شیڈول جاری کر دیا۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کے نئے نوٹیفکیشن کےمطابق 7 اپریل سے 15 اکتوبر تک سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔سنگل شفٹ سکولوں کا وقت صبح 7:30 سے دوپہر 1:00 بجے تک ہوگا جبکہ جمعہ کے دن یہ سکول ساڑھے 11 بجے بند ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف نے مغربی سرحد پر تعینات افسران اور جوانوں کے ساتھ عید کا دن گزارا

دوسری جانب ڈبل شفٹ سکولوں کا وقت صبح 7:30 سے دوپہر 12:00 بجے تک ہوگا اور ان کی جمعہ کو چھٹی ساڑھے 11 بجے ہوگی۔

دوسری شفٹ والے سکول دوپہر 12:30 سے شام 4:30 تک کھلے رہیں گے اور جمعہ کو ان کا آغاز دوپہر 2:30 بجے سے ہوگا۔

اساتذہ کے لیے سکولوں میں رہنے کا وقت صبح 7:15 سے 1:30 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *